ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 02
سوال
ایک نمازی کو نماز میں ہوا خارج ہونے کی بیماری ہے ۔وقفہ وقفہ سے وضو ٹوٹتا ہے تو ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟
الجواب
اگر وقفہ اتنی مدت ہے جس میں ایک نماز پوری پڑھ کر کچھ وقت بچ جاتا ہے تو نماز میں ہوا خارج ہونے کی صورت میں نیا وضوء بنا کر نماز دہرائے اور اگر وقفہ اتنا کم ہے کہ وہ اس میں چار رکعت والی ایک نماز بھی نہیں پڑھ سکتا مثلاً پانچ پانچ منٹ بعد ہوا خارج ہو جاتی ہے تو وہ ایک وضوء بنا کر ایک پوری نماز پڑھ لے اور دوسری نماز کے لیے دوسرا وضوء بنا لے۔ وعلي هذا القياس ہر نماز کے لیے نیا وضوء بنائے دلیل احادیث مستحاضہ۔