سورۃ الفاتحہ امام کے پیچھے پڑھنے کے متعلق
سوال:
نماز میں سورۃ فاتحہ کے بارے میں پوچھا گیا ہے کہ کیا یہ پڑھنا فرض ہے؟ اگر امام یا مقتدی اسے نہ پڑھے تو کیا ان کی نماز درست ہو جاتی ہے؟
جواب:
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہﷺ کا واضح ارشاد ہے:
’’نہیں کوئی نماز اس کی جس نے نہ پڑھی فاتحة الکتاب‘‘
(صحیح البخاری ’’الاذان ۔ باب وجوب القراء ة للامام والماموم فی الصلوات کلہا، مسلم ’’الصلاۃ ۔ باب وجوب قراء ۃ الفاتحة فی کل رکعة‘‘)
یہ حدیث اس بات کی صراحت کرتی ہے کہ سورۃ الفاتحہ کا پڑھنا ہر نماز میں ضروری ہے، چاہے وہ امام ہو یا مقتدی۔ اگر کوئی سورۃ الفاتحہ نہ پڑھے تو اس کی نماز مکمل نہیں ہوتی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب