نماز میں رفع الیدین، آمین اور ہاتھ باندھنے کا شرعی حکم

ماخوذ: احکام و مسائل، نماز کا بیان، جلد 1، صفحہ 179

سوال

رفع الیدین، اونچی آواز میں آمین اور ہاتھ باندھنا۔ کیا ان کے بغیر نماز نہیں ہوتی؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رفع الیدین (نماز میں ہاتھ اٹھانا)، آمین کو بلند آواز سے کہنا، اور ہاتھ باندھنا—ان تینوں میں سے اگر کوئی ایک عمل، یا دو اعمال، یا تینوں کو چھوڑ دیا جائے تو ایسی نماز نبی کریم ﷺ والی نماز نہیں رہتی، اور نہ ہی وہ نماز نبی کریم ﷺ کی نماز جیسی قرار دی جا سکتی ہے۔

جبکہ نبی اکرم ﷺ کا واضح فرمان ہے:

«صَلُّوْا كَمَا رَأَيْتُمُوْنِيْ أُصَلِّيْ»
(نماز اس طرح پڑھو جیسے تم مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو)

لہٰذا ان سنت اعمال کو چھوڑ دینا نبی ﷺ کے طریقۂ نماز کے خلاف ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️