ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
نماز میں تطبیق کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
جواب:
نماز میں تطبیق سے مراد ہے: رکوع میں دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں کے درمیان رکھنا۔ ابتدا میں تطبیق جائز تھی اور بعد میں منسوخ ہوگئی۔
❀ امام ابو بکر ابن اسحاق صبغی فقیہ رحمہ اللہ (342ھ) فرماتے ہیں:
اتفق العلماء كلهم على نسخه وتركه من التطبيق
سارے کے سارے اہل علم کا اتفاق ہے کہ تطبیق منسوخ اور متروک ہے۔
(السنن الكبرى للبيهقي: 2/81، وسنده صحيح)