نماز فجر کا وقت کیا ہے؟

ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

نماز فجر کا وقت کیا ہے؟

جواب:

نماز فجر کا وقت طلوع فجر سے طلوع آفتاب تک ہوتا ہے۔
❀ علامہ زیلعی حنفی رحمہ اللہ (743ھ) فرماتے ہیں:
”امت کا اجماع ہے کہ نماز فجر کا اول وقت صبح صادق ہے اور آخری وقت طلوع آفتاب ہے۔ “
(تبيين الحقائق: 79/1)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر غلس (رات کے آخری حصے کے اندھیرے) میں ادا کرتے تھے۔
❀ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”صبح کی نماز کا وقت طلوع فجر سے طلوع آفتاب تک ہے۔“
(صحیح مسلم: 612)
اس حدیث مبارکہ میں نماز فجر کے ابتدائی اور انتہائی وقت کو بیان کیا گیا ہے۔

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️