مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

نماز فجر کا آخری وقت کب ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

نماز فجر کا آخری وقت کب ہے؟

جواب :

نماز فجر کا آخری وقت طلوع آفتاب ہے۔
❀ سید نا عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
وقت الفجر ما لم تطلع الشمس .
”نماز فجر کا وقت طلوع آفتاب تک ہے ۔“
(صحیح مسلم : 612)
❀ قاضی عیاض رحمہ اللہ (544ھ) فرماتے ہیں:
كافة العلماء وأئمة الفتوى أن آخر وقتها طلوع الشمس
”تمام علما اور ائمہ فتویٰ کا مذہب ہے کہ فجر کا آخری وقت طلوع آفتاب ہے۔“
(إكمال المعلم : 569/2)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔