نماز فجر سے پہلے دو رکعت کے متعلق کیا کہتے ہیں؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

نماز فجر سے پہلے دو رکعت کے متعلق کیا کہتے ہیں؟

جواب :

نماز فجر سے پہلے دو رکعت سنت مؤکدہ ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نوافل میں سب سے زیادہ اہتمام انہی دو رکعتوں کا کرتے تھے، بہر حال یہ سنت مؤکدہ ہیں ، واجب نہیں۔
❀ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
لم يكن على شيء من النوافل أشد معاهدة منه على ركعتين قبل الصبح .
”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نوافل میں سب سے زیادہ اہتمام فجر کی دوسنتوں کا کرتے تھے۔“
(صحيح البخاري : 1169 ، صحیح مسلم : 94/724)
❀ علامہ ابو العباس قرطبی رحمہ اللہ (656ھ) فرماتے ہیں:
استدل بهذا من قال : إنهما سنة، وهو قول كافة العلماء .
”اس حدیث سے دو رکعتوں کے سنت ہونے کا استدلال کیا گیا ہے، تمام علما کا یہی موقف ہے۔“
(المفهم : 363/2)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے