نماز عید کے بعد لشکر روانگی اور جہادی تربیت کا بیان

فونٹ سائز:
یہ اقتباس فضیلتہ الشیخ مُبشر احمد ربانی رحمہ اللہ کی کتاب احکام و مسائل رمضان سے ماخوذ ہے۔

نماز عید کے بعد جہادی قافلوں کی روانگی :۔

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
كان النبى صلى الله عليه وسلم يخرج يوم الفطر والأضحى إلى المصلى فأول شيء يبدأ به الصلاة ثم ينصرف فيقوم مقابل الناس والناس جلوس على صفوفهم فيعظهم ويوصيهم ويأمرهم فإن كان يريد أن يقطع بعثا قطعه أو يأمر بشيء أمر به ثم ينصرف
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی کے دن عید گاہ کی طرف نکلتے تھے۔ سب سے پہلے نماز عید ادا کرتے پھر نماز سے فارغ ہو کر لوگوں کے سامنے کھڑے ہو جاتے اور لوگ اپنی صفوں میں بیٹھ جاتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں وعظ و نصیحت کرتے اور حکم دیتے۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی لشکر روانہ کرنا چاہتے تو اسے بھیجتے یا کسی اور کام کا حکم کرنا ہوتا تو حکم دیتے پھر واپس پلٹتے۔“
(بخاری : 956)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسلمانوں کو عید المبارک کے موقع پر جہاد جیسے اہم ستون کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ مسلمانوں کا امام وعظ و نصیحت بھی کرے اور جہاد کے لیے جہاں جہاں ضرورت ہو قافلے بھی روانہ کرے کیونکہ موجودہ دور میں مسلمانوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ ان کے اندر جذبہ جہاد بیدار کرنا، ان کے مردہ ضمیر کو غیرت ایمانی کی جلا بخشنا، تربیت و تدریب پر ابھارنا اور معسکرات کی طرف نکالنا علماء و خطباء کا کام ہے۔ عید والے دن فنون حرب اور جنگی کھیلوں کا مظاہرہ کیا جائے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے كتاب العيدين میں باب الحراب والدرق يوم العيد باندھ کر حبشہ کے لوگوں کا برچھوں اور ڈھالوں سے کھیلنے کا ذکر کیا ہے اور یہ کھیل نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی دیکھا اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیچھے کھڑا کر کے دکھایا۔
(بخاری : 950)
اس حدیث کی روشنی میں ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم عید کے روز اگر کوئی کھیل کھیلنا چاہیں تو وہ ایسا ہو جس کا اسلام کو فائدہ ہو۔ اسلامی کھیلوں میں گھڑ سواری، تیراکی، پیدل چلنا اور نشانہ بازی وغیرہ جہادی کھیل کھیلیں اور لوگوں کو ان کی اہمیت بتلا کر ان کے اندر جذبہ جہاد پیدا کریں تاکہ امت مسلمہ اپنے شاندار اور تابناک ماضی کو از سر نو زندہ کر سکے۔

نماز عید کے بعد لشکر روانگی اور جہادی تربیت کا بیان – Screenshot_9

نماز عید کے بعد لشکر روانگی اور جہادی تربیت کا بیان – Screenshot_10

نماز عید کے بعد لشکر روانگی اور جہادی تربیت کا بیان – Screenshot_11

نماز عید کے بعد لشکر روانگی اور جہادی تربیت کا بیان – Screenshot_12