تحریر: عمران ایوب لاہوری
نماز جنازہ کے لیے صفیں طاق ہونا ضروری نہیں
کیونکہ ایسی کوئی دلیل موجود نہیں جس سے معلوم ہوتا ہو کہ صفیں طاق ہونا ضروری ہے۔ جو لوگ طاق صفیں بنانا مستحب گردانتے ہیں ان کی دلیل یہ حدیث ہے: حضرت مالک بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
مامن مسلم يموت فيصلى عليه ثلاثة صفوف من المسلمين إلا أو جب
”کوئی بھی مسلمان فوت ہو اور مسلمانوں کی تین صفیں اس کی نماز جنازہ میں شریک ہو جائیں تو اس شخص نے (جنت) واجب کر لی ۔“
[ضعيف: ضعيف أبو داود: 695 ، كتاب الجنائز: باب فى الصفوف على الجنازة ، ضعيف الجامع: 5220 ، أبو داود: 3166 ، ترمذي: 1028 ، ابن ماجة: 1490 ، شيخ البانيؒ نے اسے موقوفا حسن قرار ديا هے۔ شيخ صجي حلاق نے اسے ضعيف كها هے ۔ التعليق على السيل الجرار: 711/1]