ماخوذ: فتاوی علمیہ، جلد 1، كتاب الجنائز، صفحہ 529
بلند آواز سے نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
سوال
نماز جنازہ میں امام سورہ فاتحہ اور دوسری سورت بلند آواز سے پڑھے گا یا سری؟
(محمد شاہد میمن)
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
- ◈ اگر تمام مقتدی سورہ فاتحہ پڑھنے والے ہوں تو سراً (آہستہ) پڑھنا افضل ہے۔
- ◈ بصورتِ دیگر، یعنی اگر سب لوگ سورہ فاتحہ نہ پڑھ سکتے ہوں تو برائے تعلیم جہراً (بلند آواز سے) پڑھنا افضل ہے۔
- ◈ اس طریقے سے تمام دلائل میں تطبیق ہو جاتی ہے۔
(شہادت، جولائی 2001ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب