سوال
نماز جنازہ میں اگر امام سے غلطی ہو جائے تو کیا وہ سجدہ سہو کرے گا؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
نماز جنازہ میں سجدہ سہو نہیں ہوتا۔ اگر امام سے غلطی ہو جائے تو اس کا حل یہ ہے کہ:
- مقتدی لقمہ دے کر امام کی غلطی درست کر دیں۔
- امام اپنی غلطی کو صحیح کر لے۔
مزید وضاحت:
- اگر کوئی ایسی چیز رہ جائے جو وجوب کے درجے میں نہیں ہے تو نماز جنازہ درست ہو جائے گی، ان شاء اللہ۔
- نماز جنازہ میں صرف سورۃ الفاتحہ کا وجوب ہے۔