ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟
جواب :
نماز جنازہ فرض کفایہ ہے، چند لوگ ادا کر لیں، تو سب کی طرف سے فرض ادا ہو جاتا ہے۔
❀ حافظ نووی رحمہ اللہ (676ھ) فرماتے ہیں:
أجمعوا على أنها فرض كفاية .
”اہل علم کا اجماع ہے کہ نماز جنازہ فرض کفایہ ہے۔ “
(شرح النووي : 21/7)