سوال
جمعہ کے دونوں خطبوں کے دوران مسجد کے تعاون کے لیے جھولی پھیرنا کیسا ہے؟ یعنی جب خطیب پہلے خطبہ سے فارغ ہو کر بیٹھتا ہے اور خاموشی اختیار کرتا ہے، تو ان لمحات میں مسجد کے لیے چندہ مانگنا (جھولی پھیرنا) کی کیا حیثیت ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جمعہ کی نماز مکمل ہونے کے بعد، یعنی نمازِ جمعہ سے سلام پھیرنے کے بعد اگر دو معزز افراد جھولی بنا کر مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو جائیں، تو مسجد کے تعاون کے لیے چندہ زیادہ ملنے کی امید ہے، ان شاء اللہ تبارک وتعالیٰ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب