نماز ترک کرنے پر سزا: حاکم وقت کا اسلامی حکم اور ابن تیمیہ کا فتویٰ

ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

کیا نماز ترک کرنے پر حاکم وقت سزا دے سکتا ہے؟

جواب:

حاکم وقت پر ضروری ہے کہ رعایا کو فرائض و واجبات کا پابند بنائے اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔ اگر تنبیہ کے باوجود کوئی فرض نماز ترک کرے، تو اسے سزا دے اور فرض نماز کے منکر سے قتال کرے۔
❀ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (728ھ) فرماتے ہیں:
الواجب على ولي الأمر أن يأمر بالصلوات المكتوبات جميع من يقدر على أمره ويعاقب التارك بإجماع المسلمين.
”حاکم وقت پر واجب ہے کہ وہ اپنے زیر ولایت تمام افراد کو فرض نمازوں کا حکم دے اور ترک کرنے والے کو سزا دے،اس پر مسلمانوں کا اجماع ہے۔“
(مجموع الفتاوى : 307/28)

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️