ماخوذ : فتاویٰ محمدیہ، جلد 1، صفحہ 454
سوال
کیا نماز تہجد اور نماز تراویح ایک ہے یا دونوں مختلف؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز تراویح، نماز تہجد، قیام اللیل اور قیام شہر رمضان – یہ سب ایک ہی نماز کے مختلف نام ہیں۔
جیسا کہ علامہ انور شاہ کشمیری رحمہ اللہ نے عرف الشذی میں اس کی وضاحت کی ہے۔
📖 ملاحظہ ہو: مرعاة المفاتیح شرح مشکوة للشیخ عبید اللہ مبارک بوری، باب قیام رمضان۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب