سوال
قرآن کے درس اور فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کا شرعی حکم تحریر فرمائیں۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
◄ کسی مرفوع، متصل صحیح حدیث میں اس اجتماعی دعا کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔
◄ نہ ہی صحابہ کرام اور تابعین کے دور میں اس طرح کی دعا کا کوئی رواج پایا جاتا تھا۔
◄ البتہ چند ضعیف احادیث میں اس کا ذکر موجود ہے، لیکن:
✿ دوام اور التزام کے لیے ایسی کمزور اور ضعیف روایتیں کافی نہیں ہیں۔
◄ ہاں، اگر بلا التزام یعنی کبھی اجتماعی دعا مانگ لی جائے اور کبھی نہ مانگی جائے تو اس کی گنجائش موجود ہے۔
◄ لیکن اس اجتماعی دعا کو نماز کا جزو قرار دینا اور یہ سمجھنا کہ جب تک اجتماعی دعا نہ ہو نماز مکمل نہیں ہوئی، تو یہ عمل بلا شک و شبہ بدعت اور دین میں اضافہ ہے، جو کسی حال میں بھی جائز نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب