سوال
السُّنَنُ الْمَهْجُوْرَۃُ (وہ سنتیں جو چھوڑ دی گئی ہیں) کون کون سی ہیں؟ ان کے دلائل بھی بیان کر دیں۔
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سنت مہجورہ یعنی وہ سنتیں جن پر عمل ترک کر دیا گیا ہو، حقیقت میں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ لیکن چونکہ آپ نے اس موضوع کو مخصوص انداز سے دریافت کیا ہے، اس انداز میں تمام سنن مہجورہ کو بیان کرنے کے لیے خاصا وقت درکار ہے۔ تاہم مصروفیت کے باعث اتنا وقت نکالنا ممکن نہیں، اس لیے یہاں چند اہم سنن مہجورہ کو مختصر طور پر ذکر کیا جا رہا ہے:
چند مہجور سنتیں اور ان کے دلائل:
➊ اَلْمَسْحُ عَلَی النَّعْلَیْنِ
(جوتوں پر مسح کرنا)
اس سنت کا ذکر درج ذیل کتب میں موجود ہے:
ترمذی، ابوداود، شرح معانی الآثار
نیز: ملحق الشیخ الالبانی حفظہ اﷲ تعالی بآخر رسالۃ المسح علی الجوربین للقاسمی رحمہ اﷲ تعالی
➋ زِیَادَۃ ’’وَبَرَکَاتُہُ‘‘ فِیْ تَسْلِیْمِ الصَّلاَۃِ
(نماز کے اختتام پر سلام پھیرتے ہوئے "وبرکاتہ” کا اضافہ کرنا)
اس پر دلیل موجود ہے: ابوداود، ارواء الغلیل
➌ جَعْلُ الْقَدَمِ الْیُسْرٰی بَیْنَ الْفَخِذِ وَالسَّاقِ فِی جُلُوْسِ الصَّلاَۃِ
(نماز کے دوران بیٹھنے کی حالت میں بائیں پاؤں کو ران اور پنڈلی کے درمیان رکھنا)
اس سنت کی دلیل ملتی ہے: صحیح مسلم، باب صفة الجلوس فی الصلاة
➍ اَلصَّلاَۃُ حَالَ الْاِنْتِعَالِ
(جوتا پہن کر نماز ادا کرنا)
یہ سنت ثابت ہے: ابوداود وغیرہ
➎ اَلنَّہْیُ عَنِ الْاِنْتِعَالِ قَائِمًا
(کھڑے ہو کر جوتے پہننے سے ممانعت)
اس سنت کی دلیل یہ ہے: ابن ماجہ، کتاب اللباس، باب الانتعال قائماً
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب