مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

نماز استسقاء کے مقام اور ادائیگی کا شرعی حکم

فونٹ سائز:

سوال

نمازِ استسقاء کہاں پڑھنی چاہیے؟ گھروں کے نزدیک کھلے گراؤنڈ میں یا جنگل میں پڑھنا ضروری ہے؟ اس حوالے سے رہنمائی درکار ہے۔

جواب از فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ

نمازِ استسقاء بستی سے باہر کسی کھلے میدان میں پڑھی جا سکتی ہے، لیکن جنگل میں پڑھنا ضروری نہیں۔

سنت کے مطابق نمازِ استسقاء اور نمازِ عیدین کھلے میدان میں ادا کرنا افضل ہے۔
اگر کھلا میدان میسر نہ ہو، تو جہاں بھی یہ نماز ادا کی جائے، کوئی حرج نہیں۔

مثال:

حرمین شریفین (مسجد حرام اور مسجد نبوی) میں بھی نمازِ عیدین اور استسقاء مسجد کے اندر ہی ادا کی جاتی ہیں، اور یہ عمل جائز ہے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔