ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا نفل اور رمضان کے قضا روزوں کی اکٹھی نیت کرنے سے دونوں کا ثواب ملے گا؟
جواب:
دونوں کی اکٹھی نیت کرنا درست نہیں۔ نیت کو خالص کرنا ضروری ہے۔ اگر کوئی رمضان کے قضا روزوں کی نیت کرے تو وہ فرض ادا ہو جائے گا، لیکن نفل کی نیت کے ساتھ ملانے سے فرض کی ادائیگی مشکوک ہو جاتی ہے۔
❀ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
لا تجوز النية المشتركة بين الفرض والنفل
فرض اور نفل کی مشترکہ نیت جائز نہیں۔
(المجموع شرح المهذب: 6/374)