مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

نفلی اور فرضی روزوں کی قضا کیسے دی جائے

فونٹ سائز:
یہ اقتباس شیخ مبشر احمد ربانی کی کتاب احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں سے ماخوذ ہے۔

فرضی روزوں کی قضا اور نفلی روزے
سوال : جس شخص کے ذمے رمضان کے روزوں کی قضا ہو اس کے لیے نفلی روزے مثلاً : شوال کے چھ روزے، عشرہ ذی الحجہ کے روزے اور عاشورہ کا روزہ رکھنا کیسا ہے؟
جواب : جس کے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہو علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق نفلی روزوں سے پہلے اس پر رمضان کے روزوں کی قضا واجب ہے، کیونکہ فرائض نوافل سے اہم ہیں۔ [مجموع فتاويٰ لابن باز 392/15]

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔