نظر کی حقیقت قرآن و سنت کی روشنی میں

ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

کیا نظر کی حقیقت ہے؟

جواب:

اہل سنت والجماعت کے نزدیک نظر برحق ہے، اس کی حقیقت ہے، کتاب و سنت میں اس کا ثبوت ہے، امت کا اجماع بھی اسی پر قائم ہے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
العين حق.
نظر برحق ہے۔
(صحيح البخاري: 5740، صحیح مسلم: 2187)
❀ علامہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) فرماتے ہیں:
هذا قول علماء الأمة، ومذهب أهل السنة، وقد أنكرته طوائف من المبتدعة، وهم محجوجون بالسنة وإجماع علماء هذه الأمة، وبما يشاهد من ذلك فى الوجود.
(نظر برحق ہے) یہ علمائے امت کا عقیدہ ہے اور اہل سنت کا مذہب ہے، اہل بدعت کے کئی گروہوں نے نظر کا انکار کیا ہے، ان کا رد حدیث اور علمائے امت کے اجماع سے ہوتا ہے، نیز نظر کے وجود پر مشاہدہ بھی ہے۔
(تفسير القرطبي: 226/9)

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر یہ مضمون فیچرڈ امیج کے ساتھ شئیر کرنے کے لیے یہ تصویر محفوظ کریں ⬇️