فتویٰ : شیخ ابن جبرین حفظ اللہ
سوال :
کیا یہ درست ہے کہ مسلمان کو کافر کی نظربد نہیں لگتی۔ اس کی دلیل کیا ہے؟ کیا میں سجدہ تلاوت عام حالات میں کر سکتی ہوں یعنی جسم اور سر ڈھانپے بغیر ہی؟
جواب :
یہ بات درست نہیں ہے بلکہ مسلمان کو، مسلمان کی طرح کافر کی نظربد بھی لگ سکتی ہے۔ کیونکہ نظربد کا لگنا برحق ہے۔
کسی بھی حالت میں سجدۂ تلاوت کرنا جائز ہے، اگر سر وغیرہ ننگا ہو تو بھی کوئی حرج نہیں، اس لئے کہ راجح مسلک کی رو سے سجدۂ تلاوت نماز کا حکم نہیں رکھتا۔