ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
کیا نزع کے وقت توبہ قبول ہوتی ہے؟
جواب:
اللہ تعالیٰ نزع سے پہلے پہلے ہر توبہ قبول کرتا ہے، جب موت کا وقت شروع ہو جائے تو توبہ کا وقت ختم ہو جاتا ہے۔
❀ حافظ عراقی رحمہ اللہ (806ھ) فرماتے ہیں:
أجمع العلماء على قبول توبة العبد ما لم يغرغر.
اہل علم کا اجماع ہے کہ بندے کی توبہ تب تک قبول ہے، جب تک جان حلق میں نہ آجائے۔
(طرح التثريب: 264/7)