ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
درج ذیل روایت کی سند کیسی ہے؟
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے :
قام النبى صلى الله عليه وسلم حتى إذا أصبح بآية، والآية ﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ، وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ (المائدة : 118)
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قیام کیا، تو صبح تک ایک ہی آیت پڑھتے رہے، وہ آیت یہ تھی : ﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ، وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ ”اگر تو انہیں عذاب دے گا، تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف کر دے گا ، تو تو غالب و حکمت والا ہے۔“
(سنن النسائي : 1010 ، سنن ابن ماجه : 1350)
جواب :
سند ضعیف ہے ۔ قدامہ بن عبد اللہ مجہول الحال ہے۔