نبی کر یم ﷺ کو غسل کس نے دیا؟

شمارہ السنہ جہلم

جواب:
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے حکم کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل آپ کے اہل بیت نے دیا ۔ یہ کہنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل اور کفن و دفن میں سیدنا ابوبکر وعمر رضی اللہ عنہما نے پروا نہیں کی ، انتہائی نامناسب ہے ۔ سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سمجھتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینے کا زیادہ حق آپ کے خونی رشتہ داروں کو حاصل ہے ، اس لیے وہ خود پیچھے رہے ، اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہ تھی ۔
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
عندكم صاحبكم يأمرهم أن يغسلوه بنو أبيه
”میں ادھر ہی موجود ہوں اور حکم دیتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل آپ کے والد کی طرف سے رشتہ دار ہی دیں ۔“ [الأوسط فى السنن والإجماع والإختلاف: ٣٢٤/٥ ، ح: ٢٩٣٤ ، وسنده حسن]

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
لنکڈان
ٹیلی گرام
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل