نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی میں کون سا حج ادا کیا؟
ماخوذ : احکام و مسائل، حج و عمرہ کے مسائل، جلد 1، صفحہ 294

نبی کریمﷺ نے اپنی زندگی میں کون سا حج ادا کیا؟

سوال:

نبی کریم ﷺ نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں کون سا حج ادا فرمایا اور اس حج کو کیا نام دیا جاتا ہے؟

جواب:

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ ﷺ نے اپنی حیاتِ مبارکہ میں "حج قران” ادا فرمایا۔

حج قران کی صورت میں، عمرہ اور حج ایک ہی سفر میں کیا جاتا ہے اور دونوں کا احرام باندھا جاتا ہے، جبکہ قربانی واجب ہوتی ہے۔

رسول اللہ ﷺ نے عمرہ کے بعد احرام نہ کھولنے کی صورت میں یہ فرمایا:

«لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ اَمْرِیْ مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا اَهْدَيْتُ»
(بخارى، كتاب العمرة، باب عمرة التنعيم)

ترجمہ:
’’اگر مجھے پہلے ہی وہ بات معلوم ہو جاتی جو اب معلوم ہوئی ہے (کہ حج کے مہینوں میں عمرہ جائز ہے) تو میں قربانی نہ لاتا (بلکہ حج تمتع کرتا)‘‘

اس کے علاوہ آپ ﷺ نے فرمایا:

«إِنِّی لَبَّدْتُّ رَاسِی وَقَلَّدتُّ هَدْيِی»

ترجمہ:
’’میں نے اپنے سر کو لیپ کیا ہے اور قربانی کے جانور کو قلادہ پہنایا ہے‘‘

یہ الفاظ اس بات کی دلیل ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے حج قران کیا، کیونکہ آپ ﷺ نے عمرہ اور حج کے درمیان احرام نہیں کھولا اور قربانی کے جانور بھی ساتھ لائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1