نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی حکم کو خطا قرار دینے والے کا کیا حکم ہے؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی حکم کو خطا قرار دینے والے کا کیا حکم ہے؟

جواب :

جانتے بوجھتے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی شرعی حکم کو خطا اور غلط قرار دینا کفر صریح ہے، اس میں وحی الہی کا انکار ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر شرعی حکم وحی پر مبنی ہے۔
❀ علامہ ابن العربی رحمہ اللہ (543ھ) فرماتے ہیں:
إن إجماع المسلمين على تكفير من خطأ النبى صلى الله عليه وسلم أو سبه .
”مسلمانوں کا اس شخص کی تکفیر پر اجماع ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطا کارقرار دے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا کہے۔“
(المسالك شرح موطأ مالك : 408/3)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1