نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کس دن ہوئی ؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کس دن ہوئی ؟

جواب:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سوموار کو ہوئی۔
❀ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ (774 ھ) فرماتے ہیں:
هذا ما لا خلاف فيه أنه ولد صلى الله عليه وسلم يوم الاثنين .
”اس میں کسی کا اختلاف نہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش سوموار کو ہوئی۔“
(البداية والنهاية : 374/3)