نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پر کعبہ کی چھت پر جھنڈا: حقیقت یا افسانہ؟
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال :

کیا نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی ولادت پر کعبہ کی چھت پر جھنڈا لگایا گیا ؟

جواب :

نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی والدہ ماجدہ فرماتی ہیں کہ میں نے تین جھنڈے دیکھے، ایک مشرق میں گاڑا گیا، دوسرا مغرب اور تیسرا خانہ کعبہ کی چھت پر لہرا رہا تھا۔
(دلائل النبوة لأبي نعيم الأصبهاني : 610/1 ، ح : 555)
سند سخت ضعیف ہے۔
① ابوبکر بن ابی مریم جمہور ائمہ حدیث کے نزدیک ضعیف ہے۔
② یحییٰ بن عبد اللہ بابلتی ضعیف ہے۔
(تقريب التهذيب لابن حجر : 7585)
③ حفص بن عمرو بن صباح حسن الحدیث ہیں، کتاب میں غلطی سے عمر وبن محمد بن صباح لکھا گیا ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے