ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال :
کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد شریعت کے کسی حکم کا نسخ ہو سکتا ہے؟
جواب :
شریعت دائمی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد شریعت کا کوئی حکم منسوخ نہیں ہوسکتا۔
❀ علامہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) فرماتے ہیں:
أما بعد موته واستقرار الشريعة فأجمعت الأمة أنه لا نسخ.
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اور شریعت کے مستحکم ہو جانے کے بعد نسخ نہیں ہو سکتا، اس پر امت کا اجماع ہے۔“
(تفسير القرطبي : 66/2)