مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی صاحبزادی کون تھیں؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی صاحبزادی کون تھیں؟

جواب:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا تھیں۔
❀ حافظ ابن عبد البر رحمہ اللہ (463ھ) فرماتے ہیں:
كانت زينب أكبر بناته صلى الله عليه وسلم، لا خلاف أعلمه فى ذلك إلا ما لا يصح ولا يلتفت إليه
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی بیٹی تھیں، میرے علم کے مطابق اس میں کوئی اختلاف نہیں، البتہ اس کے برخلاف چند غیر ثابت اور ناقابل التفات اقوال ہیں۔
(الاستيعاب: 1853/4)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔