نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کو کتنا مہر دیا؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کو کتنا مہر دیا؟

جواب:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کے لیے پانچ سو درہم مہر مقررفرمایا۔
(صحیح مسلم : 1426 )
لونڈی کی آزادی کو بھی حق مہر بنانا ثابت ہے۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :
إن رسول الله صلى الله عليه وسلم أعتق صفية، وجعل عنقها صداقها
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا اور ان کی آزادی کو ہی ان کا حق مہر بنا دیا۔“
(صحيح البخاري : 5086 ، صحیح مسلم : 1365)