ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، ص 563
سوال
کیا نبی صلی الله علیہ وسلم کی اتباع ضروری نہیں؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
✿ وہ امور جن میں کتاب و سنت سے آپ صلی الله علیہ وسلم کی اتباع نہ کرنے کی اجازت موجود ہے، ان میں اتباع کرنا نفل (تطوع) شمار ہوگا۔
✿ وہ امور جن میں اتباع کرنے کی ممانعت وارد ہوئی ہے، ان میں آپ صلی الله علیہ وسلم کی پیروی کرنا منع ہے، جیسے:
◈ صیام وصال (یعنی لگاتار روزہ رکھنا بغیر افطار کے)۔
✿ وہ امور جن میں نہ اتباع کی ممانعت آئی ہے اور نہ ہی ترکِ اتباع کی اجازت دی گئی ہے، ان میں آپ صلی الله علیہ وسلم کی پیروی کرنا فرض اور ضروری ہے۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَہْتَدُوْنَ﴾
\[اور اس کی پیروی کرو تاکہ تم راہ پاؤ]
\[الاعراف ۱۵۸ پ۹]
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب