نام کی درستگی: بشیر رزاق یا بشیر عبدالرزاق؟ شرعی وضاحت
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 545

سوال

حافظ صاحب! نام کے بارے میں آپ نے تحریر کیا کہ "بشیر رزاق” کے بجائے "بشیر عبدالرزاق” لکھا اور کہلوایا کریں۔ اس سلسلے میں وضاحت درکار ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اسکول کے سرٹیفکیٹ سے لے کر شناختی کارڈ تک یہی نام "بشیر رزاق” لکھا ہوا ہے۔ اس غلطی کو دور کرنے کا کوئی حل بتائیں تاکہ درستگی ہو سکے۔ ان شاء اللہ، آج کے بعد میرا نام "بشیر عبدالرزاق” ہی ہوگا۔

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

✿ جہاں تک میری سمجھ میں آیا ہے، آپ کے والدِ محترم کا نام عبدالرزاق ہے۔
✿ اس وجہ سے آپ جب لکھتے یا لکھواتے ہیں "بشیر رزاق”، تو دراصل آپ کا مقصد ہوتا ہے "بشیر بن عبدالرزاق”۔
✿ تو ماشاء اللہ آپ سمجھدار ہیں، غور کریں کہ آپ کے والد کا نام "عبدالرزاق” ہے، "رزاق” نہیں۔

توجہ طلب نکتہ

✿ "رزاق” اللہ تعالیٰ کا نام ہے، جیسا کہ قرآن کریم میں فرمایا گیا ہے:

﴿إِنَّ اﷲَ ہُوَ الرَّزَّاقُ ذُوْالْقُوَّۃِ الْمَتِیْنُ﴾

✿ آپ "عبدالرزاق” کے بیٹے ہیں، "رزاق” کے بیٹے نہیں۔ کیونکہ:

﴿إِنَّ اﷲَ ہُوَ الرَّزَّاقُ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہُ کُفُواً أَحَدٌ﴾

دستاویزات کے بارے میں

✿ جہاں تک کاغذات (سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ وغیرہ) کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں کسی وکیل سے رجوع کریں اور ان کی رہنمائی میں اصلاح کرائیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے