یہ اقتباس شیخ جاوید اقبال سیالکوٹی کی کتاب والدین اور اُولاد کے حقوق سے ماخوذ ہے۔
نابالغ بچے کا نماز جنازہ نہ پڑھنا بھی جائز ہے
◈ عن عائشة قالت: مات إبراهيم بن النبى وهو ابن ثمانية عشر شهرا فلم يصل عليه رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم
”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ابراہیم نے اٹھارہ ماہ کی عمر میں وفات پائی۔ آپ نے اس کی نماز جنازہ نہیں ادا کی۔“
حسن ابوداود، کتاب الجنائز، باب في الصلوة على الطفل:3187
فائدہ: یعنی نابالغ بچے کی نماز جنازہ پڑھے تو بہتر ہے نہ پڑھے تو جائز ہے۔
نوٹ: ابوداود جلد 2 ص 98 حدیث نمبر 3188 پر دو روایات آئی ہیں جس میں یہ ذکر ہے کہ آپ نے ابراہیم کی نماز جنازہ پڑھی۔ یہ روایت ضعیف اور منکر ہے۔