سوال
ایک حدیث ہے کہ:
"میری امت کے بہترین لوگ علماء ہوں گے اور سب سے برے بھی علماء ہوں گے”
آپ بتائیں اس کی سند کیسی ہے؟
جواب
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث: اَلاَ اِنَّ شَرَّ الشَّرِّ شِرَارُ الْعُلَمَآئِ الخ
یہ حدیث مشکوٰۃ میں بحوالہ دارمی موجود ہے۔
لیکن اس کی سند انتہائی کمزور ہے، اس کی وجوہات درج ذیل ہیں:
◄ احوص بن حکیم سے لے کر دارمی تک جتنے راوی ہیں، سب ضعیف ہیں۔
◄ یہ روایت مرسل بھی ہے کیونکہ حکیم تابعی ہیں، صحابی نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب