ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
میت کو کفن میں عمامہ باندھنا کیسا ہے؟
جواب:
جائز نہیں۔
❀ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید یمنی چادروں میں کفن دیا گیا، جو سوتی کی بنی ہوئی تھیں، ان میں نہ قمیص تھی، نہ عمامہ۔
(صحیح البخاری: 1264، صحیح مسلم: 941)