میت کو غسل کیسے دیا جائے گا؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

میت کو غسل کیسے دیا جائے گا؟

جواب:

میت کے غسل کا وہی طریقہ ہے، جو غسل جنابت کا طریقہ ہے۔
❀ امام ابن منذر رحمہ اللہ (319ھ) لکھتے ہیں:
أجمعوا أن الميت يغسل غسل الجنابة
اہل علم کا اجماع ہے کہ میت کو غسل جنابت کی طرح غسل دیا جائے گا۔
(الإجماع، ص 42)