ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
میت کو سرمہ لگانا اور کنگھی کرنا کیسا ہے؟
جواب:
سرمہ لگانا ثابت نہیں، البتہ بالوں کو سنوار کر کنگھی کرنا درست ہے۔
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کو غسل دینے کے بعد ان کے بالوں کی کنگھی کے ساتھ تین چوٹیاں کر دیں۔
(صحیح البخاری: 1254، صحیح مسلم: 939)