تحریر: عمران ایوب لاہوری
میت کو ایسے گھڑے میں دفن کرنا واجب ہے جو اسے درندوں سے بچا سکے
حضرت ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
احفروا وأعمقوا وأحسنوا
”گھڑا کھو دو گہرا کرو اور اچھی قبر بناؤ ۔“
[صحيح: صحيح أبو داود: 2754 ، كتاب الجنائز: باب فى تعميق القبر ، أبو داود: 3215 ، أحمد: 19/4 ، ترمذي: 1713 ، ابن ماجة: 1560]
(صدیق حسن خانؒ) اس مسئلے میں کوئی اختلاف نہیں اور یہ شریعت میں ضروری طور پر ثابت ہے۔
[الروضة الندية: 439/1]
(البانیؒ) قبر کو گہرا ، وسیع اور عمدہ کھودنا واجب ہے۔
[أحكام الجنائز: ص/181]