مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

میاں بیوی کے سیاسی اختلاف میں جھوٹ بولنے کا شرعی حکم

فونٹ سائز:

سوال:

اگر میاں بیوی کے درمیان سیاسی نظریات میں اختلاف ہو، تو کیا وہ اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے ایک دوسرے سے جھوٹ بول سکتے ہیں؟

جواب از فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ

ووٹنگ کے جواز یا عدم جواز سے قطع نظر، یہ کوئی ایسی مصلحت نہیں ہے کہ جس کے لیے جھوٹ جیسے کبیرہ گناہ کی اجازت دی جائے!

اگرچہ میاں بیوی گھر بسانے کے لیے بعض اوقات نرمی یا مصلحتاً جھوٹ کا سہارا لے سکتے ہیں، لیکن یہ انتہائی غیر دانشمندانہ اور فضول حرکت ہو گی کہ وہ سیاست کو اپنے ازدواجی تعلقات پر اس قدر حاوی کر لیں کہ جھوٹ بولنے کی نوبت آ جائے۔

واللہ اعلم

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔