ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری
سوال:
مہر مقرر کیے بغیر نکاح ہو جاتا ہے یا نہیں؟
جواب:
مہر مقرر کیے بغیر نکاح ہو جاتا ہے۔ البتہ مہر کے بغیر نکاح نہیں ہوتا، مطلب کوئی کہے کہ ہم نے بغیر مہر کے نکاح کرنا ہے، تو یہ نکاح منعقد نہیں ہوتا، البتہ اگر کہا جائے کہ ہم مہر دیں گے، کتنا دیں گے؟ یہ طے نہیں ہوا، تو نکاح منعقد ہو جاتا ہے۔
وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً
(النساء: 4)
عورتوں کو ان کے مہر بخوشی ادا کرو۔
❀ علامہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) لکھتے ہیں:
هذه الآية تدل على وجوب الصداق للمرأة وهو مجمع عليه ولا خلاف فيه
یہ آیت دلیل ہے کہ عورت کو مہر دینا واجب ہے۔ یہ اجماعی واتفاقی مسئلہ ہے، اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں۔
(تفسیر القرطبی: 24/5)