مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

مٹی کھانا کیسا ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

مٹی کھانا کیسا ہے؟

جواب:

مٹی کھانا حرام ہے۔ یہ صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ اس کی وجہ سے کئی ایک عوارض لاحق ہو سکتے ہیں۔
أكل الطين مكروه
مٹی کھانا مکروہ (تحریمی) ہے۔
(فتاوی عالمگیری: 340/5)
علامہ محمد عاشق الہی میرٹھی رحمہ اللہ، علامہ رشید احمد گنگوہی رحمہ اللہ کے بارے میں لکھتے ہیں:
مولوی محمد اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ مدنی کھجور کی گٹھلی پسی ہوئی حضرت (گنگوہی) نے صندوقچہ میں سے نکال کر مجھے عطا فرمائی کہ لو، اس کو پھانک لو۔ ایک مرتبہ مدینہ منورہ کی املی مجھے کھلائی اور ایک دفعہ مدینہ الرسول کی مٹی عطا فرمائی کہ اس کو کھاؤ۔ میں نے عرض کیا کہ حضرت مٹی کھانا تو حرام ہے! آپ نے فرمایا: میاں وہ مٹی اور ہوگی۔
مٹی تو مٹی ہے، وہ کہیں کی ہو، بہرحال مضر صحت ہے۔
(تذکرة الرشید: 47/2-48)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔