تحریر: عمران ایوب لاہوری
مویشیوں میں صرف اونٹ ، گائے اور بھیڑ بکریوں پر زکوٰۃ واجب ہے
جانوروں کی زکوٰۃ فرض ہونے کے لیے شرط ہے کہ ان کی پرورش کا اکثر و بیشتر انحصار پہاڑوں ، جنگلوں یا دیگر سبزه دار جگہوں میں چرنے پر ہو نہ کہ گھریلو چارے پر ۔
زکوٰۃ صرف اِن مویشیوں میں اس لیے ہے کیونکہ کتاب و سنت میں صرف انہی جانوروں پر فرضیت زکوٰۃ کا ذکر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گھوڑوں کی زکوٰۃ میں اختلاف تو ہے لیکن اس میں راجح بات یہی ہے کہ ان میں زکوٰۃ فرض نہیں۔