موذن کے سوا کسی اور کا تکبیر کہنا
فتاویٰ علمائے حدیث، کتاب الصلاۃ، جلد 1 ص 158

سوال

کیا موذن کے سوا کوئی دوسرا شخص تکبیر کہہ سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

اگرچہ تکبیر کہنے کا حق اصل میں موذن کو حاصل ہے، یا جسے وہ اجازت دے یا جسے امام حکم دے، تاہم اگر کوئی شخص بلا اجازت بھی تکبیر کہہ دے، تو یہ جائز ہے۔

عون العبود میں ذکر ہے:
"اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اگر کوئی شخص اذان دے اور کوئی دوسرا اقامت کہے، تو یہ جائز ہے۔ اور زیادہ تر علماء کے نزدیک اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔”

(جلد نمبر 1، صفحہ 201)
(اہل حدیث سوہدرہ، جلد نمبر 8، شمارہ نمبر 28)

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے