مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

منکر قرآن کا حکم احادیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

منکر قرآن کا کیا حکم ہے؟

جواب:

قرآن اللہ تعالیٰ کی منزل کتاب ہے۔ جو جبریل کے ذریعہ محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی۔ یہ اول تا آخر متواتر منقول ہے، ہر دور کے مسلمان اسے سینوں میں محفوظ کرتے آئے ہیں۔ قرآن کے کلام اللہ ہونے کا انکار کرنا کفر ہے۔
❀ علامہ سجزی رحمہ اللہ (444ھ) فرماتے ہیں:
منكر القرآن العربي وأنه كلام الله كافر بإجماع الفقهاء
عربی قرآن اور اس کے کلام اللہ ہونے کا انکار کرنے والا کافر ہے، اس پر فقہا کا اجماع ہے۔
(رسالة السجزي، ص 155)
❀ ابوسعید خلف بن عمر مالکی رحمہ اللہ (371ھ) فرماتے ہیں:
من رد حرفا منه، فقد كفر بإجماع
جس نے قرآن کے ایک لفظ کا انکار کیا، وہ بالا جماع کافر ہے۔
(ترتيب المدارك للقاضي عياض: 6/212)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔