مرکزی مواد پر جائیں
18 شعبان، 1447 ہجری

منصوص اشیاء میں زکوٰة کب واجب ہوتی ہے؟

فونٹ سائز:
ماخوذ: فتاوی امن پوری از شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری

سوال:

منصوص اشیاء میں زکوٰة کب واجب ہوتی ہے؟

جواب:

منصوص اشیاء میں زکوٰة تب واجب ہوتی ہے، جب وہ نصاب کو پہنچ جائیں اور ان پر سال گزر جائے، البتہ زمینی پیداوار میں سال گزرنا شرط نہیں۔
❀ عبدالرحمن بن ابراہیم مقدسی رحمہ اللہ (624ھ) فرماتے ہیں:
لا زكاة فى شيء من ذلك حتى يبلغ نصابا، وذلك ثابت بالإجماع والأخبار الصحاح
ان اشیاء میں اسی وقت زکوٰة واجب ہے، جب یہ نصاب کو پہنچ جائیں، یہ بات اجماع اور صحیح احادیث سے ثابت ہے۔
(العُدة شرح العمدة: 136)

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔