ممانی سے پردے کا حکم اور احتیاط – قرآن و حدیث کی روشنی میں

فونٹ سائز:
ماخوذ: قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل، جلد 01، صفحہ 526

سوال

ماموں کی بیوی یعنی ممانی اگر پردہ نہ کرے تو کیا اس سے پردہ کرنا چاہیے یا اس کے سامنے جانے سے احتیاط کرنی چاہیے؟

جواب

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر ممانی پردہ نہ کرے تو اس سے پردہ کرنا لازم ہے، ورنہ اس کے سامنے نہ جائے اور نہ ہی اس کی طرف نظر کرے۔ اس سے بچاؤ اور احتیاط کرنا ضروری ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب