تحریر: عمران ایوب لاہوری
مقروض کی نماز جنازہ
اگر کوئی شخص مقروض ہو اور قرض کی ادائیگی سے پہلے ہی فوت ہو جائے تو بلاشبہ اس کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی کیونکہ وہ مسلمان ہے اور اس کا قرض ادا کرنا اسلامی حکمران کے ذمہ ہو گا کہ وہ بیت المال سے اسے ادا کرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ومن ترك دينا أو ضياعا فلياتني فانا مولاه
”جو شخص قرض چھوڑ جائے یا اولا د چھوڑ جائے تو وہ میرے پاس آجائیں ، ان کا ولی میں ہوں ۔“
[بخاري: 2399 ، كتاب الاستقراض وأداء الديون: باب الصلاة على من ترك دينا]