سوال:
اگر کوئی شخص دوسری یا تیسری رکعت میں جماعت میں شامل ہو تو وہ چار بار ہاتھ اٹھانے (رفع الیدین) کا طریقہ کیسے اپنائے گا؟ کیا مقتدی کو اپنی نماز کے حساب سے رفع الیدین کرنا چاہیے یا امام کے مطابق؟
جواب از فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ ، فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
مقتدی کو امام کے حساب سے نہیں بلکہ اپنی نماز کے ترتیب کے مطابق رفع الیدین کرنا چاہیے۔ یعنی جب وہ اپنی تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگا تو رفع الیدین کرے گا۔
اضافی وضاحت:
شریعت میں یہ بحث نہیں کی گئی کہ رفع الیدین چار بار، چھ بار یا آٹھ بار کرنا ہے۔ بلکہ شریعت نے ان مقامات کی وضاحت کی ہے جہاں رفع الیدین کیا جاتا ہے۔ اگر کسی مقام پر واضح حکم موجود نہیں ہے تو مقتدی کو آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی نماز کے حساب سے رفع الیدین کرے۔ اگر وہ امام کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے رفع الیدین کرتا ہے تو بھی کوئی حرج نہیں، اور اگر وہ اپنی نماز کی ترتیب کے مطابق کرتا ہے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ ان شاء اللہ، اس سے نماز میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔